نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی سمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی  سمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

موٹروے پولیس سنٹرل زون سیکٹر ٹو کے افسران نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی سمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار کر لیے

لاہور(خبر نگار سے ) تفصیلات کے مطابق موٹر وے پولیس نے دوران پٹرولنگ مشکوک کار کو روکا،پوچھ گچھ کے دوران ڈرائیور گھبر ا گیا کار کی تلاشی لینے پر 2نقلی نمبر پلیٹس،3موبائل فون ،شناختی کارڈ لاہور اور کراچی کی جعلی کار رجسٹریشن بکس بھی برآمد ہوئیں۔ ترجمان سنٹرل زون کے مطابق ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا کہ یہ ملزمان نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی بین ا لصوبائی سمگلنگ کرتے ہیں ،دونوں ملزمان کو جعلی نمبر پلیٹس،رجسٹریشن بکس اور کار سمیت ضلعی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں