نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- پاکستان کی مقبوضہ کشمیرمیں مزید 3کشمیریوں کےقتل کی مذمت
  • بریکنگ :- کشمیریوں کےماورائےعدالت قتل کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا،ترجمان
  • بریکنگ :- رواں سال بھارتی فوج نے 55سےزائدکشمیریوں کوشہیدکیا،ترجمان دفترخارجہ
  • بریکنگ :- کسی بھی طرح کاتشددکشمیریوں کےجذبہ حق خودارادیت کودبانہیں سکتا،ترجمان
  • بریکنگ :- کشمیریوں کےماورائےعدالت قتل کی آزادانہ تحقیقات کامطالبہ کرتےہیں،ترجمان
Coronavirus Updates

قصور:ڈاکوؤں نے 2 خواتین سمیت متعدد افراد کو لوٹ لیا

قصور:ڈاکوؤں نے 2 خواتین سمیت متعدد افراد کو لوٹ لیا

دنیا اخبار

شہادت اور ارشدکے گھروں ،صابر کی دکان میں لاکھوں کی چوری ہو گئی

قصور( نامہ نگار،خبر نگار،نمائندہ دنیا)ڈاکوؤں نے 2 خواتین سمیت متعدد افراد کو لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے مصطفی آباد میں سلامت،اس کی بیوی اور بھتیجے سے 21ہزارنقدی،تین موبائل فونز ،اشفاق سے 27 ہزارنقدی،موبائل ،ٹھینگ چک 7 کے نزدیک عبدالعزیز سے موٹر سائیکل، موبائل اور نقدی ،روسہ ٹبہ صدر چونیاں میں رشید سے 31 ہزار نقدی ،سنیاریانوالہ بھٹہ کوٹرادھاکشن میں عماد علی اور اس کی بیو ی سے ڈیڑھ تولہ زیورات ، موٹر سائیکل،25 ہزار نقدی ،ماناں والہ پل راجہ جنگ کے نزدیک طارق اور ندیم سے 35 ہزار نقدی،2موبائل ،چونیاں روڈ الہ آباد کے ضیا اﷲ سے 31 ہزار نقدی چھین لی ۔ادھر چونیاں کے علاقے شمس پور ہ میں شہادت کے گھر کے تالے توڑکر 3 لاکھ نقدی ، قیمتی سامان ،ارشدکے گھر کونقب لگا کر چالیس ہزار نقدی،سامان ،صابر کی دکان کے تالے توڑ کر ایک لاکھ نقدی اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement