بچیکی میں کم عمر ڈرائیورز حادثات کا سبب بننے لگے
شہراور نواح میں ہزاروں رکشے ،زیادہ تر ڈرائیوروں کے پاس لائسنس نہیں
بچیکی ( نمائندہ دنیا ) بچیکی اور گردونواح میں کم عمر رکشہ ڈرائیورز حادثات کا سبب بننے لگے ۔تفصیل کے مطابق شہر میں کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کی بھر مار ہے ،ٹریکٹر ٹرالی ،موٹر سائیکل اور کمرشل بنیادوں پر رکشہ وغیرہ کی ڈرائیوری کرتے یہ کم عمر بچے انسانی زندگیوں کے لیے چلتی پھرتی موت بننے لگے ، شہراور گردونواح میں رکشوں کی تعداد ہزاروں میں ہو چکی ہے لیکن انہیں چلانے والوں کی اکثریت نو عمر ہے اور ان کے پاس لائسنس تک نہیں۔ شہر میں جگہ جگہ رکشوں کے غیر قانونی اڈے ٹریفک کے بہاؤ میں مشکلات پیدا کر رہے ہیں ۔قانون سے نا واقف یہ رکشہ ڈرائیورتیز رفتاری سے رکشہ چلاتے ہیں جونہی کوئی سواری ہاتھ دے یہ بنا دیکھے بریک لگا دیتے ہیں۔شہری وسماجی حلقوں کا کہنا ہے کم عمر ڈرائیونگ کرنے والوں کے ساتھ ساتھ ان کے والدین کے خلاف بھی سخت ترین کارروائی کی جائے ۔