شیراکوٹ:معمر شخص ٹرک کے نیچے آ کر جاں بحق
ڈیرہ غازی خان کا رہائشی غلام صدیق تبلیغی جماعت کے ساتھ آیا تھا
لاہور (خبر نگار سے )شیرا کوٹ کے علاقے میں معمر شخص ٹرک کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گیا ،ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔ متوفی کی شناخت غلام صدیق کے نام سے ہوئی جو ڈیرہ غازی خان کا رہائشی اورتبلیغی جماعت کے ساتھ لاہور آیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے اہلخانہ کی طرف سے جو بھی درخواست موصول ہو گی اسکے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔