آئی جی اور سی سی پی او کی سرکاری اراضی واگزار کرانے کیلئے تعاون کی یقین دہانی
لاہور ہائیکورٹ، پنجاب لیکویڈیشن بورڈ کی صوبے بھر میں ہزاروں کنال زمین پر قبضہ کی درخواست پر آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور نے سرکاری اراضی واگزار کرانے کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرادی
لاہور( کورٹ رپورٹر) آئی جی پنجاب نے بیان دیا کہ محکمہ لیکویڈیشن بورڈ کی ہر طرح سے قانونی مدد کی جائیگی ۔سی سی پی او لاہور نے فہرست عدالت میں پیش کردی ۔عدالت نے سی سی پی او لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی۔