ملزمان کے فرار ہونے کے واقعات ہائیکورٹ کی سکیورٹی مزید سخت

ملزمان کے فرار ہونے کے واقعات  ہائیکورٹ کی سکیورٹی مزید سخت

لاہور ہائیکورٹ سے جعلی چیک اور فراڈ کیس کے ملزمان کے فرار ہونے کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا

لاہور( کورٹ رپورٹر)پولیس حکام نے لاہور ہائیکورٹ کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایات کر دیں ،لاہور ہائیکورٹ میں جعلی چیک،فراڈ کیس اور لڑائی جھگڑے سمیت دیگر مقدمات میں ملوث ملزمان عبوری ضمانتیں مسترد ہونے کے باوجود احاطہ عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہونے لگے ، جعلی چیک کیس کے ملزم سید وصی نے عبوری ضمانت خارج ہونے پر احاطہ عدالت میں دوڑ لگادی، پولیس اہلکار بھی پکڑنے کی کوشش کرتا رہا لیکن ناکام رہا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں