روزنامچہ میں اندراج نہیں، ایس ایچ او کیخلاف مقدمے کاحکم
ملزمان کی گرفتاری سے متعلق وضاحت کیلئے ایس ایچ او ہربنس پورہ طلب
لاہور(اپنے خبر نگارسے )سیشن عدالت ،عدالتی بیلف کی تھانہ ہربنس پورہ میں کارروائی ۔عدالت نے روزنامچے میں ملزمان کا اندراج نہ کرنے پر ایس ایچ او ہربنس پورہ ،سب انسپکٹر رومان اور اے ایس آ ئی نواز کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم دے دیا ۔عدالت نے ملزمان کی گرفتاری سے متعلق وضاحت کے لیے ایس ایچ او ہربنس پورہ کو طلب کیا جس پر ایس ایچ اوملزمان کی گرفتاری کو ثابت نہ کر سکا ۔ایڈیشنل سیشن جج معین کھوکھر کیس پر سماعت کی ۔ وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے ملزمان کو غیر قانونی طور پر حبس بے جا میں رکھا ہے ۔پولیس ملزمان کی گرفتاری ثابت نہیں کر سکی ہے ۔عدالت سے استدعا ہے ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے ۔عدالت پولیس کے خلاف اختیارات کا ناجا ئز استعمال کی کارروائی کا حکم دے ۔