شوہرکی فائرنگ سے بیوی، مخالفین نے نوجوان قتل کردیا

 شوہرکی فائرنگ سے بیوی، مخالفین نے نوجوان قتل کردیا

عزیزاللہ نے تنزیلہ پرگولیاں چلادیں ،اکبر وغیرہ نے غلام رسو ل پر اینٹوں کے وارکئے

جڑانوالہ ،ستیانہ(نمائندہ دنیا )مختلف واقعات کے دوران شوہر نے بیوی، مخالفین نے نوجوان کو قتل کر دیا۔ بتایا گیا کہ تھانہ لنڈیانوالہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 564گ ب کے رہائشی عزیز اﷲ کی چند سال قبل اپنی کزن تنزیلہ کیساتھ شادی ہوئی تھی مگر گھر میں لڑائی جھگڑے شروع ہوگئے گزشتہ روز میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا جسکی رنجش پر عزیز اﷲ نے فائرنگ کرکے اپنے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگیا۔ دوسرے واقعہ میں تھانہ صدر کی حدود چک نمبر 113گ ب میں اکبر ، محمود ، فیصل وغیرہ کا اپنے ہمسائے غلام رسول کیساتھ معمولی بات پر جھگڑا ہوا جس کی رنجش پر اکبرو غیرہ نے اینٹوں کے وار کرکے غلام رسول کو قتل کردیا۔ اطلاع پر پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مار ٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کیا بعدازاں نعشیں ورثا کے حوالے کردیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں