ڈولفن فورس کی کارروائی،کار سے شراب برآمد،دوملزم گرفتار

ڈولفن فورس کی کارروائی،کار سے شراب برآمد،دوملزم گرفتار

ڈولفن فورس کی ٹیم نے تھانہ پیپلزکالونی کے قریب کار سے بھاری مقدار میں شراب برآمد کرلی،بدنام زمانہ منشیات فروش فرار ہوگیا، دو ملزموں کو گرفتار کرکے 450 پونڈے شراب برآمد کرلی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)رپورٹ کے مطابق ڈولفن فورس کی ٹیم نے عبداللہ پور ڈگری کالج کے قریب ناکہ لگاکر سٹیشن چوک کی جانب سے آنیوالی مشکوک کار کو روک کر چیکنگ کی تو اس دوران پولیس حراست سے کار ڈرائیور شیخ راحیل فرار ہوگیا جبکہ اس کے دو کارندوں شرافت علی اور عمران منتظر کو قابو کرکے کار میں سے 450 پونڈے برآمد کرلئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے دونوں ملزموں کو حوالات میں بند کردیا اور شراب و کار قبضے میں لے کر مفرور ملزم شیخ راحیل کی تلاش شروع کردی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں