ریس کورس :ٹریفک حادثے میں نامعلوم شخص جاں بحق
گلبرگ میں تیز رفتار کارالٹنے سے آگ لگ گئی ، سوار کو بحفاظت نکال لیاگیا
لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر)ریس کورس کے علاقے میں ٹریفک حادثہ ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق ریس کورس کے علاقے میں نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے راہگیر کو بے دردی سے کچل کر شدید زخمی کر دیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا ، اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر کے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے کار کی تلاش شروع کر دی پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 30 سال کے قریب ہے ۔ دوسرے حادثے میں گلبرگ کے علاقے میں تیز رفتار کار الٹنے کے باعث کار میں آگ بھڑک اٹھی۔ موقع پر موجود لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کار میں سوار شخص کو بحفاظت نکال لیا ۔