12 ڈاکوئوں نے فلور ملز سے 20 لاکھ کا سامان لوٹ لیا

12 ڈاکوئوں نے فلور ملز سے 20 لاکھ کا سامان لوٹ لیا

سانگر ہ کھڈیاں سے 6 لاکھ کی 30 بھیڑیں ،سرکاری جیپ چوری

قصور (نمائندہ دنیا، خبرنگار ) متعدد وارداتوں میں نقدی ، زیورا ت ، موبائل فون ،مویشی لوٹ لئے گئے ،میاں نشاط کی بشیر فلور ملز چونیاں میں داخل ہونے والے 12ڈاکو سکیورٹی گارڈ ز عبداﷲ ،صدام حسین کو یرغمال بنا کر 20لاکھ کی کاپر تار، ویلڈنگ پلانٹ ، گرینڈر مشین اور پستول لوٹ کر فرار ہو گئے ۔سانگر ہ کھڈیاں سے اختر وغیرہ تین ملزموں نے حسن طاہر بٹ کی 6لاکھ کی 30 بھیڑیں چوری کر لیں ۔ہائوس بلڈنگ فنانس کے ملازم سرور ندیم نے پولیس تھانہ صدر میں مقدمہ درج کروایا کہ سرکاری جیپ چوری ہو گئی ۔ پولیس تھانہ الہ آباد کے علاقہ تلونڈی سے چور رضیہ بیگم کے گھر سے 30ہزا روپیہ نقدی ڈیڑھ تولہ زیورات چوری کرکے لے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں