نجی ٹارچر سیل میں مزدور پر تشدد، اے ایس آئی گرفتار

نجی ٹارچر سیل میں مزدور پر تشدد، اے ایس آئی گرفتار

اے ایس آئی نوید نے چوری کے الزام میں کچرا اٹھانے والے انور کو پکڑ اتھا تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او نے نوٹس لے لیا ، مقدمہ درج

قصور(خبرنگار)نجی ٹارچر سیل میں مزدور پر تشدد کرنیوالے اے ایس آئی کو گرفتارکرلیا گیا ،منڈی عثمان والا پولیس کے اے ایس آئی نوید نے موٹرسائیکل چوری کے الزام میں کچرا اٹھانے والے انورپکڑ ا اور نجی ٹارچر سیل میں لے جاکر تشدد کا نشانہ بنایا جب چوری ثابت نہ ہوئی تو اسے چھوڑ دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ڈی پی او عمران کشور نے نوٹس لے کر کارروائی کا حکم دیا جس پر اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور اسے گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں