فیملی عدالتوں کے کیسز کی از خود منتقلی کی روایت غیر قانونی قرار
کیس منتقل کرنے کیلئے ہائیکورٹ سے اجازت لازمی :جسٹس ساجد محمود سیٹھی
لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے فیملی عدالتوں کے کیسز کی از خود منتقلی کی 20 برس پرانی روایت غیر قانونی قرار دے دی ۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے قرار دیا ہے کہ فیملی عدالتوں کا کیس منتقل کرنے کے لیے ہائیکورٹ سے اجازت لازمی ہے ۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے فیملی کورٹ از خود سے کیس منتقلی کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فیملی عدالت کا کیس منتقلی کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرنا لازم ہے ، فیملی عدالتوں کے ججز کو کیسز منتقل کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے ،عدالت نے فیصلے کی کاپی پنجاب کے تمام سیشن ججز کو بھجوانے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ کو ہی کیسز دوسرے ضلع میں منتقل کرنے کا اختیار ہے ۔