دو افراد کی لڑکی سے زیادتی کی کوشش،مقدمہ درج

دو افراد کی لڑکی سے زیادتی  کی کوشش،مقدمہ درج

احاطہ میں دود ھ لینے جانے والی لڑکی سے 2افراد کی زیادتی کی کوشش ’دونو ں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

ساہیوال(خبرنگار) تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 132/9-L کے رہائشی کی بیٹی دودھ لینے کیلئے اسماعیل کے احاطہ میں گئی تو اسماعیل اور معاذ نے اسے پکڑ کر اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کی کوشش کی۔ بچی کے شور واویلا پر دیہاتیوں کے آنے پر ملزمان فرارہوگئے ۔ پولیس تھانہ غلہ منڈی نے دونوں ملزمان کے خلاف زیردفعات 376/511 ت پ مقدمہ درج کرلیاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں