شہر کے مختلف علاقوں سے متعدد جرائم پیشہ افرادگرفتار
راوی روڈ سے 2 منشیات فروش پکڑے گئے ، منشیا ت برآمد ، مقدمہ درج
لاہور(خبر نگار سے )شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق راوی روڈ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش محبوب عرف بابا اور ندیم کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدارمیں منشیات برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔ اسکے علاوہ نشتر کالونی پولیس نے کارروائی کے دوران موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ جبار عرف سنی اور ساول عرف ساحل کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 4 موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ۔اسکے علاوہ منشیات فروش رؤف مسیح عرف روفا کو گرفتار کر کے قبضہ سے 5 کلو سے زائد بھنگ اور 500 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم منشیات فروشی کے مقدمہ میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے ۔ اسکے علاوہ لیاقت آباد پولیس نے محبوبہ کے ساتھ ملکر اس کے شوہر کو قتل کرکے بیرون ملک فرار ہو نے والے اشتہاری ملزم ارسلان اور بوگس چیک دینے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔