کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ، دوسرا زخمی

کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ، دوسرا زخمی

تار کو چھت سے دور کرتے ذوالقرنین موقع پر چل بسا ،ظہیر ہسپتال منتقل

پھالیہ (نامہ نگار)پرانا گجرات روڈ اراضی ریکارڈ سنٹر کے قریب دو نوجوان الیون کے وی کے تاروں سے چھو گئے ، ایک موقع پر جاں بحق جبکہ دو سرا زخمی ہو گیا ۔گزشتہ روز صبح ہونے والی بارش کے بعد پرانا گجرات روڈ اراضی ریکارڈ سنٹر کے قریب واقع کریانہ کے گودام کی چھت پر لوہے کے جنگلے کے انتہائی قریب سے الیون کے وی کی لائن گزر رہی تھی جنہیں جنگلے سے دور ہٹانے کیلئے ظہیر احمد نامی شخص نے تالے مرمت کرنے والے ذوالقرنین بٹ سے مدد طلب کی ،دونوں افراد تار کو لکڑی کی مدد سے پیچھے دھکیل رہے تھے تو اچانک تار لکڑی کے ڈنڈے سے سلپ ہو کر ذوالقرنین بٹ کے کندھے سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں ذوالقرنین موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ ظہیر احمد زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال پھالیہ پہنچا دیا گیا، ذوالقرنین بٹ کی پانچ ماہ قبل شادی ہوئی تھی، سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں