ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

 ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

بس اورکوچ کے تصاد م میں موٹرسائیکل سوار رضوان موقع پرہلاک ہوگیا جنید اقبال،عبدالرشید،سجاد اور بابر وغیرہ کو زخمی حالت میں ہسپتال داخل کرادیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 5 افراد شدید زخمی ہوگئے ، واقعات کے مطابق شیخوپورہ روڈ پر تیزرفتار بس اور کوچ کے مابین تصادم کے دوران موٹرسائیکل سوار ان کی زد میں آکر بری طرح کچلے گئے جسکے نتیجے میں چک نمبر 199رب فخر آباد کا رہائشی رضوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ گوجرانوالہ کا رہائشی جنید اقبال شدید زخمی ہوگیا۔ تاندلیانوالہ ممتاز آباد کا رہائشی عبدالرشید اپنی بیوی 54سالہ ممتاز بی بی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ ستیانہ روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے ممتاز بی بی موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ شوہر عبدالرشید کو زخمی حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا گیا، علاوہ ازیں سمندری کے رہائشی 27سالہ سجاد اپنے بھائی بابر علی اور دوست امانت علی کے ہمراہ تاندلیانوالہ کی طرف جا رہے تھے کہ ڈرائیور کو اونگھ آنے سے کیری ڈبہ کھیتوں میں جاگرا جس میں سوار دوبھائیوں سمیت تینوں افراد بری طرح زخمی ہوگئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں