ہائیکورٹ :ضمانت خارج ہونے پر ملزم کی فرار کی کوشش، پکڑا گیا
لاہورہائیکورٹ سے اقدام قتل کے ملزم کی عبوری درخواست ضمانت خارج ہونے پر پولیس نے ملزم کی احاطہ عدالت سے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہورہائیکورٹ سے اقدام قتل کے ملزم کی عبوری درخواست ضمانت خارج ہونے پر پولیس نے ملزم کی احاطہ عدالت سے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی ،لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے ملزم قاسم کی عبوری درخواست ضمانت مسترد کردی، ملزم نے احاطہ عدالت سے فرار ہونے کی کوشش کی مگر ملزم کی کوشش کو پولیس اہلکار نے ناکام بنا دیا ، پولیس اہلکار ملزم لیاقت کو گرفتار کرکے روانہ ہوگیا ۔ملزم کے خلاف تھانہ عارف والا میں شہری عابد علی پر فائرنگ کرنے کا مقدمہ درج ہے ۔