سی سی پی او کی ایس ایچ او لٹن روڈ کی سرزنش

 سی سی پی او کی ایس ایچ او  لٹن روڈ کی سرزنش

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے رات گئے اچانک تھانہ لٹن روڈ کا دورہ کیا

لاہور (خبر نگار سے )فرنٹ ڈیسک پر زیر التوا درخواستوں اور دیگر ریکارڈ کا جائزہ لیا،سائلین کی درخواستوں پر بروقت کارروائی نہ کرنے پر ایس ایچ او لٹن روڈ ریحان انوار کی سخت الفاظ میں سرزنش کی۔سی سی پی او نے ناقص انتظامات پر ایس ایچ اوکو بیک وقت تین شوکاز نوٹسز جاری کرنے کے احکامات صادر کئے ۔غلام محمود ڈوگر نے ایک شہری کے بجلی کے میٹر اوردوسرے شہری کی موٹرسائیکل چوری کے مقدمات درج نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ لٹن روڈ سمیت تفتیشی افسر کو بھی شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں