باڑہ مارکیٹ میں ٹھیئے والوں کا شہری پر تشدد، مقدمہ درج

باڑہ مارکیٹ میں ٹھیئے والوں کا شہری پر تشدد، مقدمہ درج

باڑہ مارکیٹ میں غیر قانونی ٹھیہ لگانے والو ں نے موٹر سائیکل کھڑی کرنے پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

راولپنڈی (خبرنگار) سفینہ نامی خاتون نے بتایاکہ اپنے خاوند حارث کے ساتھ باڑہ مارکیٹ میں خریداری کیلئے آئی، اسکے خاوند نے موٹرسائیکل کھڑی کی تو ایک ٹھیئے والے دکاندار عبدالوحید نے میرے خاوند کے ساتھ جھگڑا شروع کر دیا، 6افراداور آگئے اور میرے خاوند کو مارنا شروع کردیا ، میری عزت کی بھی پرواہ نہ کی، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں