نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- وزیراعظم عمران خان کا فردوس عاشق اعوان سےٹیلیفونک رابطہ
  • بریکنگ :- وزیراعظم کی پی پی 38 میں تحریک انصاف کی کامیابی پرمبارکباد
  • بریکنگ :- فردوس عاشق اعوان نےپی ٹی آئی کی کامیابی میں اہم کرداراداکیا،وزیراعظم
  • بریکنگ :- فردوس عاشق اعوان کی حلقےمیں محنت کےباعث کامیابی ممکن ہوئی،وزیراعظم
Coronavirus Updates

8موٹر سائیکل، 2رکشے، 2گاڑیاں، نقدی چوری

8موٹر سائیکل، 2رکشے، 2گاڑیاں، نقدی چوری

دنیا اخبار

سلیمان کے گھر سے زیور، 2لاکھ روپے اور اشیا چوری کرلی گئیں

راولپنڈی ( خبر نگار) شہریو ں کو 8موٹر سائیکلوں، دو رکشوں ، دو گاڑیوں ، لاکھوں کی ملکی وغیرملکی کرنسی ، زیورات اوردیگر اشیاسے محروم کر دیا گیا۔ پیرودہائی سے نعیم ،نیوٹائون سے حسام،صادق آباد سے محسن ، نصیر آباد سے سردار رضا،ریس کورس سے حمزہ ، ایئر پورٹ سے صدیق، صدر بیرونی سے محمد علی ،عثمان کے موٹرسائیکل ، وارث خان سے عرفان اور صادق آباد سے شہزادکے رکشے ، پیرودہائی سے اعظم کی پک اپ چور لے اڑے ۔ ویسٹریج میں خورشید سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین لی گئی۔ نیوٹائون میں حفیظ کو جعلی فرد دکھا کر شریف نے چالیس لاکھ ہتھیالیے ۔صادق آباد میں حسین سے موبائل چھین لیاگیا۔کینٹ میں کیپٹن جلیل سے دھوکہ دہی کرتے ہوئے 24سو ڈالر ہتھیالیے گئے ۔ سول لائن میں سلیمان کے گھر سے زیور،دو لاکھ روپے اور اشیاچوری کرلی گئیں۔ سول لائن میں اسد نے نورکی گاڑی دھوکہ دہی سے ہتھیالی۔ مقدمات درج کرلیے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement