گرین ٹاؤن: ہوائی فائرنگ سے بچہ زخمی ،مقدمہ درج

گرین ٹاؤن: ہوائی فائرنگ  سے بچہ زخمی ،مقدمہ درج

گرین ٹاؤن میں ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 9سالہ حسیب کا مقدمہ نامعلوم ملزموں کے خلاف درج کرلیا گیا

لاہور (خبر نگار سے )اقدام قتل کا مقدمہ متاثرہ بچے کے والد دانش کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔ واضح رہے حسیب گھر کی چھت پر سویا ہو اتھا کہ اندھی گولیوں کا نشانہ بن گیا ، حسیب کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں اسکی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔ حسیب کے پیٹ اور بازو میں فائر لگے تھے ۔ پولیس کہنا ہے ملزموں کی تلاش جاری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں