ہربنس پورہ: جہیز چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود ملزم گرفتار نہ ہو سکا
ہربنس پور ہ میں جہیزچوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے باوجود پولیس ملزم تک نہ پہنچ سکی
لاہور (خبر نگار سے )فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کالے کپڑوں میں ملبوث چورواردات سے پہلے ریکی کرتاہے ،گھرکامرکزی دروازہ چابی سے کھولتا ہے ۔ ایک گھنٹہ 20منٹ بعد سامان چوری کر نے کے بعد فرار ہو جاتا ہے ۔ ہربنس پورہ پولیس نے واردات کامقدمہ درج کرلیا۔ لیکن سی آئی اے پولیس اور دیگر فورسز چور کو گرفتار نہیں کر سکیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کرائم سین یونٹ نے چورکے انگلیوں کے نشانات محفوظ کرلئے ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج اوردیگرشواہدکی مددسے چورکی تلاش جاری ہے ۔