سستی گاڑیاں فراڈ کیس ،2 ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
احتساب عدالت میں سستی گاڑیوں کے نام پر ساڑھے تین کروڑ روپے فراڈ کیس کی سماعت ہوئی
لاہور(اپنے خبر نگارسے )عدالت نے ملزموں شفیق حالی اور محمد اعظم کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 اگست تک توسیع کر دی ۔دوران سماعت نیب کے دو گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے اور جرح مکمل ہوئی ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب کر لیا ۔