کروڑوں کی منشیات برآمد ،3 ملزم گرفتار

کروڑوں کی منشیات  برآمد ،3 ملزم گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس نے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی ۔ترجمان کے مطابق سیالکوٹ، انٹرنیشنل ائرپورٹ پر بین الاقوامی آمد کے کاؤنٹر پردوران تلاشی ایک مسافر سے 2 کلو کوکین برآمد ہوئی

لاہور (نیوز رپورٹر )جب کہ موقع پر موجود ملزم سائمن جو کہ نائجیریا کا رہائشی ہے کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ملتان ،بولان ٹینکی ایریا پوسٹ لو بین والا کے قریب موٹر سائیکل سواروں سے 2 کلو ہیروئن برآمد ہوئی ، موقع پر موجود ملزموں محمد صفدر اور محمد عدیل جو کہ لاہور کے رہائشی ہیں کو گرفتار کر لیاگیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں