چوری اور ڈکیتی کا ملزم 14 روز کیلئے جیل منتقل

چوری اور ڈکیتی کا ملزم  14 روز کیلئے جیل منتقل

ضلع کچہری میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث عادی ملزم کے جسمانی ریمانڈ پر سماعت ہوئی،عدالت نے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

لاہور (عدالتی رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ کامران ظفر نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی۔ پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا ملزم عادی مجرم ہے اور چوری ڈکیتی جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہے ، ملزم سے تفتیش مکمل کرنی ہے لہذا تین دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے ۔ عدالت نے ناقص تفتیش کی وجہ سے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں