ہائیکورٹ :نائب قاصد کی تبادلے کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار
لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ اے نے محکمہ ایجوکیشن میں نائب قاصد کی تبادلے کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی
لاہور (کورٹ رپورٹر) عدالت نے قرار دیا تبادلے کی پالیسی حکومت کی ہے ، عدالت مداخلت نہیں کرسکتی ، حافظ بشیر نے درخواست میں موقف اختیار کیا عرصہ دراز سے سکول میں نائب قاصد کے فرا ئض سر انجام دے رہا ہوں ،میرے بچے بھی اسی سکول میں زیر تعلیم ہیں اور میری کوئی بھی غیر حاضری نہیں ہے ، دوسرے شہر میں تبادلے سے بچوں کی تعلیم متاثر ہوگی، عدالت سے استدعا ہے کہ محکمہ کو تبادلے کے احکامات واپس لینے کا حکم دیا جائے ۔