پی پی 38 ضمنی الیکشن،وزیر اعلیٰ آفس کی مداخلت کیخلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی گئی

پی پی 38 ضمنی الیکشن،وزیر اعلیٰ  آفس کی مداخلت کیخلاف درخواست  واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی گئی

لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ38کے ضمنی انتخابات میں وزیر اعلیٰ آفس کی مداخلت کیخلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی

لاہور(کورٹ رپورٹر)جسٹس شمس محمود مرزا نے نجم الحسن کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ حلقہ 38 میں ضمنی نتخابات میں وزیر اعلیٰ آفس کی جانب سے مداخلت کی جا رہی ہے لہذا عدالت وزیر اعلیٰ آفس کی مداخلت کو روکنے کا حکم دے ۔دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا درخواست گزار کی شکایت پر تحقیقات کی ہیں ،تمام الزامات درست ثابت نہیں ہوئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں