پی ایم اور سٹیزن پورٹل پر موصول درخواستیں جلد نمٹانے کا حکم
ڈی آئی جی آپریشنزنے پولیس افسروں کو پی ایم اور سٹیزن پورٹل پر موصول درخواستیں جلد نمٹانے کا حکم دے دیا
لاہور (خبر نگار سے )ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا پولیس کارروائی سے مطمئن نہ ہونے والے شہریوں کی درخواستوں کو دوبارہ کھولا جائے ۔ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز تمام درخواستوں کا جواب فوری مرتب کرائیں۔ ا نہوں نے کہا 15 کالز پر مقدمات کے اندراج کی شرح کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جا رہا ہے ۔ سرکلزریڈرز تمام درخواستوں کا ریکارڈمرتب کر کے بروقت کارروائی کرائیں۔