دھلے :گھریلوجھگڑے پر سوتیلے بھائی کوقتل کردیا گیا

دھلے :گھریلوجھگڑے پر سوتیلے بھائی کوقتل کردیا گیا

سوئیاں والاکھوں کے قریب افضل نے زاہدکوفائرمارا،ہسپتال میں چل بسا

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ دھلے کے علاقے سوئیاں والا کھوں کے قریب سوتیلے بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ افضل کا سوتیلے بھائی زاہد کے ساتھ گھریلو معاملات کو لے کر جھگڑا ہو ا جس پر افضل نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں زاہد شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا جبکہ ملزم فرار ہو گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں