2 رکنی جھپٹا مار گینگ گرفتار
ڈیفنس سی پولیس نے 2 رکنی جھپٹا مار گینگ گرفتار کر لیا
لاہور(خبر نگار سے ) خواتین سے پرس اور موبائل فون چھننے کی وارداتوں میں ملوث غضنفر اور مستنصر سے موٹر سائیکل،لیپ ٹاپ،2 پسٹل اور نقدی برآمد ہوئی۔اسکے علاوہ شیراکوٹ پولیس نے ملزموں بوٹا اور اشرف سے 20 لاکھ روپے مالیت کی مسروقہ 8 بھینسیں اور بھینسا برآمد کر لیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم بھینسیں فیصل آبادلیکر جانا چاہتے تھے ۔