نہر میں کود کر خودکشی کرنیوالے نوجوان کی لاش برآمد

نہر میں کود کر خودکشی کرنیوالے  نوجوان کی لاش برآمد

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122کے غوطہ خوروں کی جدوجہد رنگ لائی

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا ) 41 گھنٹے قبل نہر سی جے لنک کینال میں چھلانگ لگا کر خود کشی کرنیوالا نوجوان مزمل کی نعش برآمد کر کے لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔ یاد رہے کہ دو یوم قبل مزمل نامی نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر نہر میں چھلانگ لگا دی تھی جس کے نتیجہ میں وہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں