حافظ آباد:شہر سے ایک ہی دن 4 مو ٹر سائیکل چوری
محلہ بہاولپور ہ ، جلال آنہ ، رسولپور تارڑ ،غلہ منڈی میں وار داتیں کی گئیں
حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا )شہر سمیت مختلف مقامات سے چور ایک ہی دن میں 4موٹر سائیکلیں چرالے گئے ،ضلع بھر میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں عروج پر پہنچ گئیں۔ پہلی واردات شہر کے محلہ بہاولپور ہ میں ہوئی جہاں نامعلوم چور حسن فراز کی موٹر سائیکل گھر کے باہر سے لے گئے ۔ نواحی گاؤں جلال آنہ سے چور مبشر کی موٹر سائیکل چرالے گئے ۔ تیسری واردات رسولپور تارڑ میں ہوئی جہاں سے نامعلوم چور علی حسن کی موٹر سائیکل چرالے گئے ۔ چوتھی واردات میں نامعلوم چور جلالپور بھٹیاں میں شوکت علی کی غلہ منڈی میں کھڑ ی موٹر سائیکل چراکر رفو چکر ہوگئے ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ چند ہفتوں کے دوران ضلع بھر سے اب تک50سے زائد موٹر سائیکلیں چوری کی جاچکی ہیں ۔شہریوں نے پو لیس حکام سے روک تھام کیلئے اقدامات کر نے کا مطالبہ کیا ہے ۔