ننکانہ:حادثات،موٹرسائیکل سوار جاں بحق،نوجوان زخمی

ننکانہ:حادثات،موٹرسائیکل سوار جاں بحق،نوجوان زخمی

مانانوالہ میںسائیکل سوار نہر میں گر کر زندگی کی بازی ہار گیا ،لاش نہ مل سکی

ننکانہ صاحب،مانانوالہ(خبر نگار،نمائندہ دنیا) ننکانہ میںٹریفک حادثات میں 72سالہ شخص جاں بحق اور ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ سانگلہ ہل بھلیر روڈ پر چک نمبر123 کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر پھسل گئی جس کے نتیجہ میں سوار ریاض زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ننکانہ صاحب کھیاڑے کلاں روڈ پر پیپل والا بائی پاس پرتیز رفتار ٹرک بے قابو ہوکر الٹ گیا، 18 سالہ نوجوان فراز ٹرک کے نیچے پھنس گیا ،ریسکیو 1122 کے عملہ نے نوجوان کوہسپتال منتقل کر دیا۔ادھر رفیق سائیکل پرجا رہا تھا کہ مانانوالہ کچی کوٹھی سٹاپ کے قریب ٹائر پھسل گیا جس کے نتیجے میں وہ اپر گوگیرہ نہر میں گر گیا اور تیز لہروں کی لپیٹ میں آ کر جاں بحق ہو گیا ۔ لاش نہ مل سکی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں