وکلا کا ڈکیتی کرنیوالے ملزم پر تشدد

وکلا کا ڈکیتی کرنیوالے ملزم پر تشدد

وکلاکے ساتھ ڈکیتی کرنیوالا ملزم سیشن کورٹ میں وکلا کے ہتھے چڑھ گیا

لاہور (اپنے خبر نگارسے )ڈکیتی کے مقدمہ میں عبوری ضمانت کرانے آئے ملزم پر تشدد کیا گیا ۔پولیس کے مطابق ملزم اختر علی بند روڈ کا رہائشی اور اس کے خلاف ڈکیتی کی دفعات کے تحت مقدمہ تھانہ پرانی انارکلی میں درج ہے ،وکلا نے گھونسوں اور مکوں سے ملزم پر تشددکیا ،سکیورٹی پر مامور پولیس ملازمین نے ملزم کی جان چھڑوائی ،ملزم کو تھانہ پرانی انارکلی کے حوالے کر دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں