بدمعاشوں، اشتہاریوں کو پکڑا جائے :آئی جی

 بدمعاشوں، اشتہاریوں  کو پکڑا جائے :آئی جی

انسپکٹر جنرل پولیس راؤ سردار علی خان نے کہا شہریوں کو ہراساں کرنے اور ان کیلئے پریشانی کا باعث بننے والے بدمعاشوں، اشتہاریوں، قبضہ گروپوں اور عدالتی مفروروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں

لاہور (خبر نگار سے ) انسپکٹر جنرل پولیس راؤ سردار علی خان نے کہا شہریوں کو ہراساں کرنے اور ان کیلئے پریشانی کا باعث بننے والے بدمعاشوں، اشتہاریوں، قبضہ گروپوں اور عدالتی مفروروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں،اگر کوئی بااثر شخصیت یا سرکاری افسر اختیارات سے تجاوز اور قبضہ مافیا کی سپورٹ کرتا پایا جائے تو قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔یہ ہدایات انہوں نے گزشتہ روز تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو بھجوا ئے گئے مراسلے میں جاری کیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں