بیوی کا قتل : شوہر کزن سمیت گرفتار
شادی شدہ لڑکی کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا ۔ سی آئی اے کاہنہ پولیس نے شوہر کو کزن سمیت گرفتارکر لیا
لاہور(خبر نگار سے ) ملزم نوید کی شازیہ سے 8سال قبل شادی ہوئی اوران میں اکثر جھگڑا رہتاتھا،کزن شہزاد علی کے ساتھ مل کر بیوی کوقتل کرنے کے بعد لاش راجہ جنگ کے قریب نہر میں پھنک دی، ملزموں نے اعتراف جرم کرلیا۔