ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ ، مالک کی بیوہ کو طلب کرنیکی استدعا

ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ ، مالک کی  بیوہ کو طلب کرنیکی استدعا

احتساب عدالت میں ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ کیس کی سماعت ہوئی ۔متاثرین نے سوسائٹی کے مالک ڈاکٹر امجد کی وفات کے بعد اہلیہ کو طلب کرنے کی استدعا کردی

لاہور (اپنے خبر نگار سے ) عدالت نے استفسار کیا آپکے پاس کوئی فتویٰ ہے کہ عدت کے دوران اہلیہ انجم بی بی کو طلب کیا جائے ،متاثرین کی جانب سے فتویٰ پیش کیا گیا ۔عدالت نے تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔ڈاکٹر امجد کے دو بیٹوں کو بیرون ملک ہونے کے باعث عدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں