ہربنس پورہ: منشیات فروش اور 18 قمارباز گرفتار
ہربنس پورہ پولیس نے سلامت پورہ کے منشیات فروش سلیم بدر کوگرفتار کرکے ڈیڑھ کلو چرس برآمد کرلی
لاہور(خبر نگار سے ) ہربنس پورہ پولیس نے سلامت پورہ کے منشیات فروش سلیم بدر کوگرفتار کرکے ڈیڑھ کلو چرس برآمد کرلی ۔بتایا گیا ہے کہ ملزم تعلیمی اداروں کے باہر منشیات بیچتا تھا،علاوہ ازیں پولیس نے ایک اور کارروائی میں فتح گڑھ کے رہائشی عرفان جاوید سے ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں، لال پل پر ایک بلیرڈ کلب پر چھاپہ مار کر جوا کھیلتے ہوئے 18افراد کوگرفتار کرلیا،آلات اور رقم برآمدکرلی گئی۔