وارداتیں، متعدد افراد لٹ گئے 3 موٹر سائیکلیں چوری

وارداتیں، متعدد افراد لٹ  گئے 3 موٹر سائیکلیں چوری

وارداتوں میں متعدد افرادکو لوٹ لیا گیا 3 موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں

قصور (خبرنگار، نامہ نگار، نمائندہ دنیا) گاؤں جوڑا کے نزدیک دو ڈاکوؤں نے نیامت علی سے 1لاکھ نو ہزار روپے اور موبائل چھین لیا ۔ موضع گاڑے والا میں دو ڈاکوؤں نے راشد سے موبائل اور 55 سوروپے چھین لیے ۔ بائی پا س سٹی چونیاں کے نزدیک تین ڈاکوؤں نے اعجاز سے 22 ہزار روپے لوٹ لیے ۔ موری گیٹ سے شعیب، سٹیل باغ چوک سے شہری اور موضع روسہ سے جمشید کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں