سیالکوٹ:موٹر سائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ ،شیشے ٹوٹ گئے
نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے نہ رکنے پر کار پر فائرنگ کردی، ڈڑائیور محفوظ رہا جبکہ گاڑی کی شیشے ٹوٹ گئے
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے نہ رکنے پر کار پر فائرنگ کردی، ڈڑائیور محفوظ رہا جبکہ گاڑی کی شیشے ٹوٹ گئے ۔تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ ملووال میں نوید احمد کار پر جارہا تھا کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے رکنے کو کہا اور کار نہ روکنے پر فائرنگ کردی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔