نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- عبدالقدوس بزنجوایوان میں اکثریت ثابت کرکےاعتمادکاووٹ لیں گے
  • بریکنگ :- عبدالقدوس بزنجوکو 65کےایوان میں 33ارکان کی حمایت درکارہے
  • بریکنگ :- عبدالقدوس بزنجواعتمادکاووٹ لینےکےبعدایوان سےخطاب کریں گے
  • بریکنگ :- کوئٹہ: 4بجےگورنرہاؤس میں تقریب حلف برداری ہوگی
  • بریکنگ :- گورنربلوچستان ظہورآغانومنتخب وزیراعلیٰ سےحلف لیں گے
  • بریکنگ :- کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی کااجلاس آج 10بجےہوگا
Coronavirus Updates

کھنہ :ملزم کو چھڑوانے کیلئے پولیس سے ہاتھاپائی ،فائرنگ

کھنہ :ملزم کو چھڑوانے کیلئے پولیس سے ہاتھاپائی ،فائرنگ

دنیا اخبار

حملہ آور ملزم کو چھڑا کرلے گئے ،درجن بھر افراد کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد (خبر نگار )پولیس حراست سے ملزم کو چھڑوانے اور پولیس پر فائرنگ کرنے کے الزام میں کھنہ پولیس نے درجن بھر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، اس حملے میں ملزم کو حملہ آور چھڑا کرلے گئے ،نواز ایس آئی نے پولیس کو بتایاکہ 279سمیت دیگر دفعات کے تحت تھانہ مارگلہ میں درج مقدمہ میں ملزم شاہ زیب کو گرفتار کیاتو ملزم کے بھائیوں اور دیگر نے پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور ملزم کو چھڑوالیا، ملزم نے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کرکے انھیں جان سے مارنے کی کوشش کی ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement