شہری تین موٹرسائیکلوں لاکھوں کی نقدی سے محروم

 شہری تین موٹرسائیکلوں لاکھوں کی نقدی سے محروم

مختلف علاقوں میں سرقہ ودھوکا دہی وغیرہ کی پانچ وارداتو ں کے دوران شہریوں کو تین موٹرسائیکلوں اور لاکھوں روپے کی نقدی سے محروم کردیا گیا

اسلام آباد (خبر نگار ) تھانہ شالیمار کے علاقے سے لیاقت،گولڑہ سے عارف، سہالہ سے دانش کے موٹرسائیکل چور لے اڑے ، کورال کے علاقے میں اویس نے رفاقت کو مکان دلوانے کیلئے پانچ لاکھ روپے لئے اور رقم خوردبرد کرلی، نیلو ر میں نعمان کو پلاٹ دلوانے کا جھانسہ دے کر وقار نے چارلاکھ بیس ہزارروپے ہڑپ کرلئے ،پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں