دو وارداتیں، 3ڈاکو لاکھوں لوٹ کرفرار ہو گئے
ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں کے دوران شاہین آباد کے ہارون سے 123جنوبی کے قریب تین نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر نقدی و موبائل فون چھین لیا
سرگودھا(نامہ نگار ) ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں کے دوران شاہین آباد کے ہارون سے 123جنوبی کے قریب تین نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر نقدی و موبائل فون چھین لیا،111جنوبی کے قریب بھی مسلح افراد نے منصب خان سے لاکھوں روپے کی نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے ۔