اینٹی کرپشن کی کارروائیاں 2رشوت خورسرکاری اہلکارگرفتار
اینٹی کرپشن پنجاب نے 2سرکاری اہلکاروں کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ہزاروں روپے برآمد کرلیے
لاہور(اکنامک رپورٹر) ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ سے محکمہ آبپاشی کے ضلعدار کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ضلعدار محمد یونس سے رشوت کے دس ہزار روپے برآمد ہوئے ۔اینٹی کرپشن نے تحصیلدار آفس پاکپتن پر اچانک چھاپہ مارا، ریڈر ضیا الرحمن کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے نشان زدہ دس ہزار روپے برآمد کئے ۔ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں حوالات میں بند کر دیا گیا۔