قصور:ایک گھر میں لاکھوں کا ڈاکا،دوسرے میں چوری

قصور:ایک گھر میں لاکھوں کا ڈاکا،دوسرے میں چوری

متعدد افراد سے موٹرسائیکلیں اور گاڑی چھین لی گئی،16 بکرے بھی چوری

قصور ( نامہ نگار،نمائندہ دنیا،خبرنگار) قصور کے گرد و نواح میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتیں ہو گئیں ۔ کھڈیاں کے نواحی گاؤں ڈھنگ شاہ میں 7ڈاکو فاروق کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ نقدی ، 9تولہ طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر لے گئے ۔ پرانی منڈی پتوکی سٹی کے نزدیک ڈاکوؤں نے عامر شہزاد سے 66 ہزار نقدی اور مو بائل فون چھین لیا ۔ الہ آباد کے نواحی گاؤں گہلن ہٹھاڑ میں اکمل سے ساٹھ ہزارنقدی ،چک 69 پتوکی صدر میں شعیب سے موٹر سائیکل اور 3 ہزارنقدی ،کوٹرادھاکشن کے نواحی گاؤں کلارک آباد میں غلام مرتضیٰ سے موٹر سائیکل اور 15 ہزار نقدی ، نتھے جاگیر میں شفیق الرحمن سے 30 ہزار نقدی، موبائل فون اور موٹرسائیکل ،جمبر خورد میں یونس محبوب سے گاڑی، کرشنا نگر قصور میں محمد محمود سے موبائل فون،90ہزارنقدی، مہتایانوالی میں بابرعلی سے موبائل فون ،ڈیرھ لاکھ نقدی چھین لی گئی۔بھونیکی اوتاڑ میں محمدارشد کے 9 اور شرافت علی کے 7بکرے چوری ہوگئے ۔قتل گڑھی قصور میں سنگم جاوید کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں