نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- عیدمیلادالنبیؐ،وفاقی دارالحکومت میں 31توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز
  • بریکنگ :- عیدمیلادالنبیؐ،چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں 21-21توپوں کی سلامی سے دن کاآغاز
Coronavirus Updates

مختلف علاقوں سے 3گاڑیاں اور 3موٹر سائیکل چوری

مختلف علاقوں سے 3گاڑیاں اور 3موٹر سائیکل چوری

دنیا اخبار

شہریوں سے ایک لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور موبائل فون چھین لئے گئے

اسلام آباد (خبرنگار) مختلف علاقوں سے 3گاڑیاں اور 3موٹر سائیکل چوری جبکہ شہریوں سے ایک لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور موبائل فون چھین لئے گئے ،تھانہ کراچی کمپنی کی حدود سے اشرف اور شرف المرتضیٰ،مارگلہ سے مامون کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں، تھانہ سیکرٹریٹ سے سید رحمان،مارگلہ سے جلیل اختر اورتھانہ کراچی کمپنی کی حدود سے تنصیر حیدرکے موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے ،ادھر رمنا پولیس کو تحسین اللہ نے بتایا کہ نامعلوم ملزم نے اس سے کشمیر ہائی وے پر موبائل فون مالیتی 25ہزار روپے چھین لیا، بنی گالہ پولیس کو عاطر آزاد نے بتایا کہ تین نامعلوم ملزمان نے موبائل فون اور نقدی مالیتی 45ہزار روپے چھین لی، شالیمار پولیس کو آصف نے بتایا کہ اس سے موبائل فون چھین لیا، پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement