مغلپورہ:نامعلوم شخص کی کئی روز پرانی لاش برآمد

مغلپورہ:نامعلوم شخص کی کئی روز پرانی لاش برآمد

نامعلوم شخص کو قتل کرکے لاش جھاڑیوں میں چھپانے کا شبہ

لاہور(نیوز رپورٹر)مغلپورہ کے علاقے سے 45سالہ نامعلوم شخص کی کئی روز پرانی بوسیدہ لاش برآمد ہوئی ،شبہ ہے کہ مقتول کو قتل کر کے لاش سڑک کنارے جھاڑیوں میں چھپائی گئی تھی ۔تفصیلات کے مطابق مغلپورہ کے علاقے لال پل نہر کنارے شدید تعفن اٹھنے کی اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جھاڑیوں سے 45سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد کرلی جو کئی روز پرانی ہونے کی وجہ سے ناقابل شناخت ہو چکی تھی، بعد ازاں پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں