متعددوارداتیں،9موٹرسائیکل،گاڑی،زیورات چوری

متعددوارداتیں،9موٹرسائیکل،گاڑی،زیورات چوری

شہری موبائل فونز،گھریلو سامان اوردیگرقیمتی اشیاسے بھی محروم،مقدمات درج

راولپنڈی (خبر نگار)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے چور ڈاکو متعدد وارداتوں میں 9 موٹر سائیکل، گاڑی، نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز، گھریلو سامان ودیگر اشیا ء لے اڑے ،پولیس کے مطابق تھانہ بنی کے علاقے سے محمد شہزا د،فیاض احمد،کاشف خان،تھانہ ائیر پورٹ کے علاقے سے سرفراز،اعجاز احمد، وقار جاوید،تھانہ صادق آباد کے علاقے سے محمد شعیب،تھانہ وار ث خان کے علاقے سے عبدالغفار ،تھانہ پیرودھائی کے علاقے سے اسفند یار علی کیانی کے موٹرسائیکل، تھانہ بنی کے علاقے سے عبدالحمیدوائیں کی گاڑی،تھانہ ویسٹریج کے علاقے میں اعجاز احمد کے گھر سے 45000 روپے ،تھانہ صادق آباد کے علاقے میں راجہ جمیل اختر کے گھر سے موبائل مالیتی30ہزارنقدی7500 روپے ،تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں پروین اختر کے گھر سے نقدی 10 لاکھ روپے اور دو عدد طلائی کڑے مالیتی 2 لاکھ 50 ہزارروپے ،اعجاز کی دکان سے فریج چوری جبکہ تھانہ صادق آباد کے علاقے میں حماد علی سے موبائل،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقے میں ساجد سے نقد رقم 3000 روپے موبائل، شناختی کارڈ اور گاڑی کی چابی،تھانہ سٹی کے علاقے میں محمدپرویز کا موبائل چھین لیا گیا ،پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں