نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- اپوزیشن اورناراض ارکان نےبلوچستان اسمبلی کےدروازےکےسامنے دھرنادےدیا
  • بریکنگ :- کوئٹہ:4ارکان کاپتہ نہ چلنےتک دھرناجاری رہےگا، ارکان اسمبلی
Coronavirus Updates

چوہنگ:نادرا دفتر کے باہر فائرنگ ، خاتون زخمی

چوہنگ:نادرا دفتر کے باہر فائرنگ ، خاتون زخمی

دنیا اخبار

آفس میں بھگدر ، ملزم فائرنگ کرکے فرار، زخمی خاتون ہسپتال منتقل

لاہور (خبر نگار سے )چوہنگ کے علاقے میں نادرا دفتر کے باہر ذاتی رنجش پر ملزم کی فائرنگ سے خاتون زخمی ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق نادر اآفس چوہنگ میں 30 سالہ نبیلہ نامی خاتون اپنے بچوں کا ب فارم بنانے کے لیے آئیں توملزم جاوید نے اسکو لائن سے سائیڈ پر کرکے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا ۔ ملزم کی فائرنگ سے نادرا آفس میں بھگڈر مچ گئی اور لوگ وہاں سے بھاگ گئے ۔ ملزم بھی فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہو گیا ۔ پولیس نے موقع سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے ۔ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے جلد ملزموں کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement